Ad Code

مرغیوں کی عمومی بیماریاں اور انکی تشخیص - Poultry Disease and Diagnoses

Poultry Disease and Diagnoses

(قسط نمبر 2)

قارئین کرام، چکس (مرغیوں) کی نشودنما اور بڑھوتری کا عمل انتہائی توجہ طلب ہے۔ ایک فارمر کو ان کی عام بیماریوں کی شناخت اور وقت پر انکا مناسب علاج کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے۔ عمومی بیماریاں اور انکے علاج پر مبنی آج ہماری یہ دوسری پوسٹ ہے۔ پہلی پوسٹ میں ہم چکس کی بیماریوں پر سرسری طور پر نظر ڈال چکے ہیں۔ انشاءاللہ اس کو ہم سلسلہ وار بیان کریں گے تاکہ نئے حضرات کے سمجھنے میں آسانی ہو۔

نوٹ: ہر بیماری سے متعلقہ تصویر پر بیماری کا نام لکھ دیا گیا ہے تاکہ آپ کو بیماری کی علامات سمجھنے میں آسانی ہو۔

.آئیے، شروع کرتے ہیں

(Fowl pox) چیچک

اگر آپ کے نوٹس میں یہ بات آئے کہ آپ کی مرغیوں کی جلد پر سفید دھبے ظاہر ہو رہے ہیں یا انکےسر کی کنگھی(قلغی) پر خارش زدہ کھرنڈ اور سوجن یا ان کے منہ یا سانس کی نالی میں سفید السر نظر آ رہا ہے تو یہ اس بات کا اندیشہ ہے کہ آپ کی مرغیوں کو فول پوکس نے گھیر لیا ہے۔

فول پوکس کے علاج کے مختلف طریقے ہیں. آپ ان کو نرم غدا کھلائیں اور ان کو گرم اور خشک جگہ پر رکھیں. کافی دیکھ بھال کے ساتھ آپ پرندوں کو اس بیماری سے بچا سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنی پرندوں کو اس بیماری سے چھٹکارا دلانا چاہتے ہیں تو اسکی ایک ویکسین موجود ہے۔ یہ بیماری متاثرہ چکن سے مچھروں، ہوا اور متاثرہ چکن کا دوسرے چکس کے ساتھ رہنے سے پھیلتی ہے۔Poultry Disease and Diagnoses


( Botulism) رعشہ

اگر آپ کی مرغیوں میں رعشہ یا جھٹکا لگنے کی بیماری بڑھنے لگے تو آپ کو فکرمند ہوجانا چاہئے۔ اگر آپ کے مرغوں میں باسی غذا کھانے سے زہر خوردنی ہو گئی ہے تو سخت اندیشہ ہے کہ یہ رعشہ اور جھٹکے پورے جسم میں پھیل سکتے ہیں۔جس میں ان کی سانس لینے میں تکلیف شامل ہوسکتی ہے۔

یہ ایک سنگین بیماری ہے۔ آپ یہ بھی محسوس کریں گے کہ ان کے پروں کوجسم سے باہر کھینچتا آسان ہو جائے گا اور عام طور پر چند گھنٹوں کے اندر اندر موت واقع ہو جائے گی۔

لیکن آپ اس سے بچاؤ کے لئیے کیا کر سکتے ہیں؟

اس بیماری سے بچاؤ کے لئےایک اینٹی ٹاکسین موجودہے جو آپ کسی بھی مقامی ڈاکٹر سے خریدی جا سکتی ہے۔ اگرچہ یہ مہنگی سمجھی جاتی ہے۔

تاہم، اگر آپ اپنے فلا ک یا پرندوں میں بہت جلد اس بیماری کو  محسوس کر لیتے ہیں تو گرم پانی کے 1 اونس کے ساتھ ایپسوم نمک کا 1 چائے کا چمچ ملا کر روزانہ ایک بار ڈراپر کے ساتھ ان کو دے سکتے ہیں۔

اگر آپ کے مرغیوں کو اس بیماری نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ کچھ مردہ جانور یا گوشت ان کے کھانے اور پانی کے قریب رہ گیا تھا، جسکی وجہ سے یہ وائرس پھیلا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اس بیماری سے بچا جاسکتا ہےاگر پرندوں یا فلاک کے اردگرد صاف ماحول برقرار رکھا جائے اور ان کے ارد گرد کسی بھی مردہ گندگی کو رہنے نہ دیا جائے۔ 

Poultry Disease and Diagnoses


   ( Fowl Cholera )ہیضہ

اگر آپ دیکھیں کہ آپ کے پرندوں کو سبز یا پیلے اسہال آنے شروع ہو گئے ہیں، تو آپ کو اس بیماری سے مشکوک ہونا جانا چاہئے

اگر پرندے واضح طور پر جوڑوں میں درد محسوس کر رہے ہوں، یا سانس لینے کے لئے جدوجہد کر رہے ہوں تو یہ ہیضہ کی علامات ہو سکتی ہیں۔

فول کولرا (ہیضہ) ایک بیکٹیریا کی بیماری ہے جو اس بیکٹیریا سے متاثرہ غدا، جنگلی جانوروں کے بچے ہوئے کھانے اور پانی سے منتقل ہو سکتی ہے۔

اس مرض کو روکنے کے لئے آپ متاثرہ چکن کو صحت مند چکن سے علیحدہ کر دیں۔

لیکن یاد رکھیں کہ اگر دوائی اور علاج سے آپ کا چکن بچ بھی جاتا ہے تو اس میں اس بیماری کے جراثیم ہمیشہ موجود رہیں گے جو کہ کسی بھی وقت دوبارہ حملہ آور ہو سکتے ہیں۔

لہذا یہ عام طور پر بہتر ہے کہ انہیں زمین کے اندر دفن کر دیں اور ان کی لاشیں تباہ کردیں تاکہ ان کے جراثیم مزید نہ پھیلیں۔

اس بیماری سے بچنے کے لئے مرغیوں کے لئے ایک ویکسین موجود ہے۔ جو کہ آپ کسی اچھے ویٹرنری ڈاکٹر کے مشورے سے اور اسکی نگرانی میں استعمال کروا سکتے ہیں۔

Poultry Disease and Diagnoses

(جاری ہے)

اگلی قسط پڑھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں ۔

آپ سے گذارش ہے کہ آپ اس پوسٹ کو کاپی پیسٹ کرنے کی بجائے ہمارے نام و پیج ایڈریس کے ساتھ ہی آگے شیئر کر دیں۔ تاکہ دوسروں کا بھی بَھلّا ہو۔ نِیز ہمارا پیج لازمی طور پر لائیک کریں۔ شکریہ

منجانب۔ پاک فارمنگ ڈاٹ سائٹ

**********
https://www.youtube.com/channel/UCBJIX6swR7d85d6ltuTtBkg
**********
www.facebook.com/pakfarmingsite
**********
https://chat.whatsapp.com/HjeWfpZtEVo6kQ9XixMmYf
**********

براہ مہربانی، شیئر کرتے وقت ہمارا نام، نمبر اور پیج ایڈریس ڈیلیٹ نہ کریں۔ تاکہ ہماری محنت ضائع نہ ہو۔ شکریہ

Post a Comment

0 Comments