Ad Code

Day old Chicks Care and Vaccination

چکس کی خوراک و احتیاط۔

قارئین کرام!
تازہ پیدا ہونے والے چکس کی پرورش اور نگہداشت انتہائی توجہ طلب اور دقت انگیز امر ہے۔ تازہ پیدا ہوئے چکس کا خیال انتہائی احتیاط سے کرنا پڑتا ہے۔ اور ذرا سی بے احتیاطی آپ کو بہت بڑے نا قابلِ تلافی نقصان سے ہمکنار کر سکتی ہے۔


Day old Chicks Care and Vaccination
Day old Chicks Care and Vaccination

ذیل میں ڈے چکس کی پرورش و احتیاط اور اسکی ویکسین کا مختصراً جائزہ لیا گیا ہے۔

1- درجہ حرارت (Temperature)
چکس کی پرورش و نشودنما میں مناسب درجہ حرارت انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ بچے جب انڈے میں سے باہر نکل آئیں تو سردیوں میں انکو انکوبیٹر میں 4 سے 5 گھنٹے اور گرمیوں میں 3 سے 4 گھنٹے تک کے لئیے رہنے دیں تاکہ ان کے جسم اور پروں میں سے نمی اچھی طرح خشک ہو جائے اور ٹھنڈ لگنے کا احتمال نہ رہے۔ 
اس کے بعد ان کو بروڈر (Brooder) میں شفٹ کر دیں۔ شفٹ کرنے سے پہلے بروڈر کا درجہ حرارت تقریباً بارہ گھنٹے پہلے ہی 95 فارن ہائٹ پر Maintain کر لیں تاکہ جب چکس کو انکوبیٹر سے بروڈر میں شفٹ کیا جائے تو انکو درجہ حرارت کی کمی بیشی متاثر نہ کر سکے۔
چکس کی عمر کے لحاظ سے درجہ حرارت کا شیڈول درج ذیل ہے۔


Day old Chicks Care and Vaccination

بروڈنگ کی احتیاطی تدابیر:
1۔ واٹر لائنیں سائیڈوں سے برابر اور چوزے کے قدرے قریب ہوں۔
2۔ پانی ٹھنڈا نہ ہو تازہ ہو اور اس کا ٹمپریچر 25 سینٹی گریڈسے کم نہ ہو۔
3- نمی کا تناسب 70 - 80 فیصد ہونا چاہیے اس سے زیادہ نہ ہو۔
4۔ ٹمپریچر، نمی اور ھوا کا تناسب بنائے رکھنا آسان کام نہیں۔ پہلے ہفتے نہایت احتیاط کریں اور بے احتیاطی نہ کریں جو آگے چل کر مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔ 
5- چوزے کو بھگائیں مت اگر آپ ٹمریچر، نمی اور ہوا کا تناسب بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو چوزہ خود بخود حرکت میں رہے گا۔
6- لائیٹس ممکنہ حد تک مکمل آن رکھیں۔
Day old Chicks Care and Vaccination

نوٹ: یاد رکھیں اگر بروڈر میں آپ مجوزہ ٹمپریچر سے ذیادہ ٹمپریچر دیں گے تو چوزہ Dehydrate کر جائے گا۔ جس سے اس کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

2- خوراک (Feed)
چکس کو جب انکوبیٹر سے بروڈر میں شفٹ کریں تو پہلے دو دن تک صرف میٹھا پانی دیں۔ گرمیوں میں گڑ ملا پانی دیں جبکہ سردیوں میں انکو چینی ملا پانی دیں۔ سردیوں میں گڑ ملا پانی نہ دیں، کیونکہ گڑ ملے پانی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور اسکو پینے سے چوزوں کو نزلہ و بخار بھی ہو سکتا ہے۔
میٹھا پانی پینے سے چکس کو جلاب لگیں گے۔ جلاب سے چوزوں کے معدے کی صفائی ہوتی ہے اور معدے میں موجود انڈے کی زردی باہر نکل جاتی ہے۔ اگر زردی معدے میں رہ جائے تو چوزے مر جاتے ہیں۔ 
لہذا اس زردی کو باہر نکالنے کے لیے چکس کو جلاب لگوائے جاتے ہیں۔
تیسرے دن چونکہ چوزہ بھوکا ہو گا تو یہ خوراک آسانی سے کھا لے گا۔ خوراک میں اسکو سٹارٹر فیڈ یا 14 نمبر کی فیڈ کوٹ کر باریک کر کے دیں۔

Day old Chicks Care and Vaccination

اس فیڈ کے علاوہ آپ مندرجہ ذیل طریقے سے دیسی خوراک بھی بنا کر چوزوں کو دے سکتے ہیں۔
1 پاؤ بادام کی گریاں 
1 پاؤ دیسی باجرہ  
1 پاؤ مکئی  
1 پاؤ گندم  
1 پاؤ کالے چنے  
1 پاؤ سفید چنے  
1 1 پاؤ سب دالیں  
سب کو دوری میں ہلکا باریک کر لیں۔ اس کے علاوہ اس میں
1 پاؤ 9 نمبر فیڈ 
1 پاؤ 14 نمبر فیڈ
بھی مکس کر کے رکھ لیں اور روزانہ چوزوں کو کهلائیں۔ 
اگر آپ اصیل نسل کے چوزے پال رہے ہیں تو انکی غدا میں یہ اضافہ بھی کریں۔
اصیل چوزوں کی اضافی خوراک۔
چوزوں کے حساب سے ہفتے میں 3 دن ضرور صبح کے ٹائم  دیسی گھی، زیتون یا ڈالڈا گهی میں انڈہ ہلکا فرائی کر کے دیں بعد میں 1 گھنٹہ پانی نہیں دینا۔
اس کے علاوہ ہفتے میں 3 دن لازمی ابلے انڈے بهی دیں اور سادہ صاف پانی دیں۔
ہفتے میں 2 بار صبح کے ٹائم  3 گلاس پانی میں 
1 چمچ پیسی اجوائن  
10 دانے پیسی کالی مرچ  
1 چمچ سونف 
10 دانے سبز الائچی کے بیج 
1 چمچ پیسی دال چینی 
سب ڈال کر پانی ابال کر ٹھنڈا کر کے سب کو سارا دن پانی  پلائیں۔
اس کے علاوہ تیسرے یا چوتھے ہفتے آپ انکو قیمہ بھی دے سکتے ہیں۔ اسکا فائدہ یہ ہو گا کہ ایک تو اس سے چوزوں کا وزن بڑھے گا دوسرا انکی قد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو گا۔
شروع کے دنوں میں تیس دن تک چوزے کو کمرے میں ہی خوراک ڈالی جائے۔ اس کے بعد کچھ دیر کیلئے اسے دانہ دنکے کیلئے کهلے ماحول میں چهوڑا جائے۔ ماحول کی تبدیلی اسکی صحت پر اچھا اثر ڈالے گی۔
چکس کا اسکی عمر کے لحاظ سے فیڈنگ شیڈول
Day old Chicks Care and Vaccination


3- بیماریوں سے بچاؤ ( Vaccination)
چکس کو صحت مند رکھنے اور بیماریوں سے بچاؤ کے لئیے وقت پر ان کی ویکسینیشن بہت ضروری ہے۔ 
1- جب چوزے 2 دن کے ہو جائیں تو ان کو این ڈی لاسوٹا ویکسین پلائیں ہر اک چوزے کو دونوں آنکھوں میں 1، 1 قطرہ ڈال کے 5، 5 قطرے پلا دیں۔ اور ہر 3 مہینے میں 1 بار ویکسین لازمی کریں۔

2- ہفتے میں 3 دن 2 گلاس پانی میں 1 گولی ڈسپرین 1 گولی پینا ڈول 1 گولی پیرا سٹامول حل کر کے پلائیں۔ یہ پانی سارا دن چلائیں۔
3- ہر 10 دن بعدچوزوں کو کوپیکس یا مورٹین پاؤڈر آنکھیں بچا کر پورے جسم پر لگائیں۔ ساتھ پنجرے یا کهوڈے میں بهی چھڑکیں۔


Day old Chicks Care and Vaccination

اگر آپ Afford کر سکتے ہیں تو پہلے مہینے پانی میں ملٹی وٹامن سیرپ جیسے Vidaylin حل کر کے پلائیں۔ اس سے انکی نشودنما جلدی ہو گی۔ اس کے علاوہ آپ ان کو دہی بھی کھلا سکتے ہیں اس سے ان کے پروں میں چمک آئے گی۔

ایک دن کے چوروں کو کھانے پینے میں کیا دیں؟ یہ جاننے کے لیے یہ پوسٹ پڑھیں ۔


آپ سے گذارش ہے کہ آپ اس پوسٹ کو کاپی پیسٹ کرنے کی بجائے ہمارے نام و پیج ایڈریس کے ساتھ ہی آگے شیئر کر دیں۔ تاکہ دوسروں کا بھی بَھلّا ہو۔ نِیز ہمارا پیج لازمی طور پر لائیک کریں۔ تاکہ آپ کو ہماری ہر آنے والی نئی پوسٹ مل سکے۔ شکریہ
منجانب۔ سانول پولٹری ٹریڈرز
**********
https://www.youtube.com/channel/UCBJIX6swR7d85d6ltuTtBkg
**********
www.facebook.com/sanwalpoultrytraders
**********
https://chat.whatsapp.com/HjeWfpZtEVo6kQ9XixMmYf
**********

براہ مہربانی، شیئر کرتے وقت ہمارا نام، نمبر اور پیج ایڈریس ڈیلیٹ نہ کریں۔ تاکہ ہماری محنت ضائع نہ ہو۔ شکریہ


Post a Comment

0 Comments