Top Ten Chicken Breeds in Pakistan
مرغیوں کی دس بہترین اقسام!
(قسط نمبر 2)
قارئین کرام!
کاروبار کی رُو سے انڈے حاصل کرنے کے لیے بہترین مرغیوں کی اقسام پر ہماری یہ دوسری پوسٹ ہے۔ اس سے پہلی قسط میں ہم وائیٹ لیگ ہارن (white leghorns) اور مصری مرغی (Rhode Island Red) پر روشنی ڈال چکے ہیں۔ اس قسط میں ہم چکن کی دوسری اقسام کے بارے میں پڑھیں گے۔
3۔ گولڈن مرغی (Golden Comet)
گولڈن مرغی کا شمار سردی کی سختی برداشت کرنے والے پرندوں میں سے ہوتا ہے۔ یہ خاموش طبع اور انتہائی شریف پرندہ ہے اور یہ ہر سال 250 سے 300 تک انڈے دیتی ہے۔
یہ مرغی White Leghorns اور Rhode Island Red کے ملاپ سی حاصل کی گئی ہے۔ اس ہائبرڈ برید میں ان دونوں نسلوں کی بہترین خصوصیات شامل ہیں۔
White Leghorn کی طرح یہ اوائل عمری سے ہی انڈے دینا شروع کر دیتی ہے۔ اور انڈے حاصل کرنے کے لیے موزوں ترین لئیر ہے۔
شروع میں یہ کمرشل انڈسٹری کے لئے بنائی گئی تھی لیکن چھوٹے فارموں اور گھریلو سطح پر مرغبانی کے لیے یہ کامیاب طور پر منتقل ہو گئی ہے۔
اس کے انڈے بھورے رنگ کے ہوتے ہیں۔ اور اگر آپ بھورے انڈے پسند کرتے ہیں تو پھر گولڈن مرغی ( Golden Comet) آپ کا پہلا انتخاب ہونا چاہیے۔
یہ اپنے ساتھ رہنے کے لئیے دوسرے پرندوں کو بھی برداشت کر لیتی ہے۔ اور اپنی سادی فطرت کی وجہ سے پالتو پرندوں میں یہ پہلے نمبر پر ہے۔ لیکن اس میں ایک خامی یہ ہے کہ یہ بروڈنگ (Brooding) نہیں کر سکتی۔
چونکہ یہ کراس نسل ہے، لہذا آپ اس کے انڈوں سے گولڈن کومٹ مرغی حاصل نہیں کر سکتے۔
Egg productions (annual) = 250 - 300
Temperament = Gentle, Quiet
Weight (male) = 2.3 - 2.7 kg
Weight (female) = 1.8 - 2.2 Kg
Starts laying eggs from 15 weeks old
(جاری ہے)
آپ سے گذارش ہے کہ آپ اس پوسٹ کو کاپی پیسٹ کرنے کی بجائے ہمارے نام و پیج ایڈریس کے ساتھ ہی آگے شیئر کر دیں۔ تاکہ دوسروں کا بھی بھلا ہو۔ نیز ہمارا پیج لازمی طور پر لائیک کریں۔ شکریہ
منجانب۔ سانول پولٹری ٹریڈرز
**********
Subscribe our YouTube Channel.
https://www.youtube.com/channel/UCBJIX6swR7d85d6ltuTtBkg
**********
Like our Facebook Page.
www.facebook.com/pakfarmingsite
**********
Join our WhatsApp Group.
https://chat.whatsapp.com/HjeWfpZtEVo6kQ9XixMmYf
**********
Subscribe our YouTube Channel.
https://www.youtube.com/channel/UCBJIX6swR7d85d6ltuTtBkg
**********
Like our Facebook Page.
www.facebook.com/pakfarmingsite
**********
Join our WhatsApp Group.
https://chat.whatsapp.com/HjeWfpZtEVo6kQ9XixMmYf
**********
براہ مہربانی، شیئر کرتے وقت ہمارا نام اور پیج ایڈریس ڈیلیٹ نہ کریں۔ تاکہ ہماری محنت ضائع نہ ہو۔ شکریہ
0 Comments
If you've any suggestions, please let me know.