Ad Code

How to Raise Baby Chicks and Chicks Care

How to raise baby chicks and chicks care 

چوزوں کو کیسے پالا جائے؟

بہت سے قارئین نے یہ سوال کیا ہے کہ انکوبیٹر سے نکالنے کے بعد ایک دن کے چوزوں کو کیسے پالا جاتا ہے اور ان کی پیدائش کے بعد بیماریوں سے بچاؤ کیلئے کیا کیا تدابیر اختیار کی جاتی ہیں؟ تو آج کی یہ پوسٹ تازہ Hatch کے گئے چوزوں کی احتیاط اور پرورش سے متعلق ہے۔ 

تو آئیے، شروع کرتے ہیں۔ 

سب سے پہلے یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ ایسے چوزے جو انکوبیٹر سے نکالے گئے ہوں تو ان کو پیدا ہونے کے بعد فوراً انکوبیٹر سے مت نکالیں بلکہ ان کو کچھ دیر کیلئے انکوبیٹر میں رہنے دیں تاکہ ان کے جو گیلے پَر (Feathers) ہیں وہ اچھی طرح خشک ہو جائیں۔ ایسا کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ آپ نے نوٹ کیا ہو گا کہ مرغی انڈوں سے جب چوزے نکالتی ہے تو وہ بھی اپنے پروں کی گرمائش سے چکس کے پَروں کوسُکھاتی ہے۔ 

لہذا آپ بھی اس اصول کو دیکھتے ہوئے انکوبیٹر میں کچھ دیر کیلئے لازمی رکھنا ہے۔ 

زیادہ دیر کیلئے بھی چوزے کو انکوبیٹر میں مت رکھیں، ورنہ زیادہ حرارت کی وجہ سے یہ مر بھی سکتے ہیں۔

How to raise baby chicks and chicks care

انکوبیٹر سے نکالنے کے بعد ان چوزوں کو بروڈر (Brooder) میں منتقل کر دیں۔ خیال رہے کہ بروڈر میں پھسلن نہ ہو۔ بروڈر میں نیچے کوئی کاغذ یا ردّی اخبار نہ رکھیں۔ ایسی سطح پر  چوزہ پھسلتا ہے۔ جس سے اس کی ٹانگیں باہر کی طرف کھل (Spraddle Legs) بھی سکتی ہیں۔

How to raise baby chicks and chicks care
How to raise baby chicks and chicks care

ایسی حالت میں چوزہ نہ ہی تو ٹھیک طرح سے چل سکتا ہے اور نہ ہی اپنی ٹانگوں پر کھڑا ہو سکتا ہے۔

How to raise baby chicks and chicks care
How to raise baby chicks and chicks care

چوزوں کی چھوٹی عمر میں اس بیماری پر قابو پایا جاسکتا ہے، تاہم اگر وہ بڑے ہو جائیں تو یہ معذوری عمر بھر ساتھ رہتی ہے۔

Spraddle Legs Chicks اور انکی فیڈنگ کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں۔

اس بیماری سے بچنے کے لیے آپ بروڈر کے اندر بھوسہ یا چاول والا چھلکا ڈالیں۔ اس کے علاوہ آپ لکڑی والا برادہ بھی ڈال سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بروڈر میں مناسب درجہ حرارت برقرار رکھا ہونا چاہیے۔
اگر آپ دیکھیں کہ بروڈر میں چوزے بلب یا حرارت دینے والی ڈیوائس کے نیچے اکھٹے ہو کر بیٹھے ہیں تو اسکا مطلب ہے کہ بروڈر میں ٹمپریچر کم ہے۔ لہذا آپ ٹمپریچر بڑھا دیں۔
میں ذاتی طور پر ٹمپریچر کنٹرول کرنے کےلئے یہ 
ڈیوائس استعمال کرتا ہوں۔ بہتر ہو گا کہ آپ اسی ڈیوائس کو منگوا لیں۔ یا یہ ڈیوائس خریدنے کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔

How to raise baby chicks and chicks care
How to raise baby chicks and chicks care


اگر آپ نوٹ کریں کہ بروڈر میں چوزے بلب سے یا ایک دوسرے سے دور دور ہو کر سو رہے ہیں تو اسکا مطلب ہے کہ بروڈر میں ٹمپریچر زیادہ ہے۔ لہذا آپ پنکھا چلا کر ٹمپریچر کو کم کریں۔
رات کو پنکھا نہ چلائیں بلکہ انکوبیٹر کا دروازہ یا کھڑکی کھول دیا کریں تاکہ ان کو قدرتی ہوا لگتی رہے اور نزلہ و زکام سے بھی محفوظ رہیں۔
بروڈر میں مطلوبہ ٹمپریچر اور بروڈنگ کی احتیاطی تدابیر کے لئیے یہ پوسٹ پڑھیں۔

تازہ پیدا ہوئے چکس کی خوراک۔
تازہ پیدا ہونے والے چکس چونکہ بہت کمزور ہوتے ہیں لہذا وہ ٹھیک طرح سے کھانا بھی نہیں کھا سکتے۔ اس صورت میں آپ اگر ان کو گندم کے یا باجرہ کے دانے ڈالیں گے تو یہ دانے چونکہ سائز میں بڑے ہوتے ہیں تو چکس ان دانوں کو نہیں کھا سکیں گے۔
تازہ چکس کے آپ یا تو 14 نمبر فیڈ کوٹ کر یا گرینڈ کرکے دیں یا دلیہ کو باریک پیس کر دیں۔
کچھ چکس ایسے بھی ہوتے ہیں جو باریک پیسا ہوا دلیہ بھی نہیں کھا سکتے تو ایسے چوزوں کو آپ سوجی بطور فیڈ دے سکتے ہیں۔
فیڈ کے ساتھ آپ نے پانی کم از کم ایک ہفتہ کے لیئے ہر وقت مہیا نہیں کرنا بلکہ دن میں تین بار پانی دے کر پھر اٹھا لیں۔ پانی دینے کے لیے ہمیشہ چھوٹا برتن استعمال کریں، بڑے برتن میں یہ ڈوب بھی سکتے ہیں۔
چکس کو پانی اور فیڈ دینے کے طریقہ کے لئے اس پوسٹ کو پڑھیں۔

جب چوزے 10 دن کے ہو جائیں تو پھر آپ ان کو ٹھوس غذا دے سکتے ہیں۔ ٹھوس غذا میں آپ پکے ہوئے چاول بھی دے سکتے ہیں۔ صرف ابلے ہوئے چاول دینے سے کھانسی یا نزلہ بھی لگ سکتا ہے لہذا آپ پکے ہوئے چاول دیں۔ اس کے علاوہ آپ ان کو گرمیوں میں سبزیاں بھی باریک کاٹ کے یا کدوکش کر کے ڈال سکتے ہیں۔

 

اس کے علاوہ آپ چوزوں کے پانی میں کوئی بھی اچھا سا ملٹی وٹامن سیرپ اور اینٹی بائیوٹک سیرپ ملا کر دے سکتے ہیں۔ ملٹی وٹامن سیرپ کا فائدہ یہ ہوگا کہ ان کی گروتھ اچھی ہو گی۔ جبکہ اینٹی بائیوٹک سیرپ سے یہ بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔
میں ذاتی طور پر یہ دونوں سیرپ استعمال کراتا ہوں۔

How to raise baby chicks and chicks care

اس کے علاوہ آپ مہینہ میں ایک بار ان کو دست آور سیرپ بھی پلا دیا کریں، تاکہ ان کا معدہ صاف رہے اور معدہ کی بیماریاں دور رہیں۔ اس مقصد کے لئے آپ میٹھا پانی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ آپ ان کی ویکسین لازمی اور وقت پر کروائیں۔ تاکہ آنے والی مختلف بیماریوں سے انکو محفوظ رکھا جا سکے۔
چوزوں کی مناسب ویکسین اور شیڈول جاننے کے لیے یہ پوسٹ پڑھیں۔

❤❤❤❤❤

آپ سے گذارش ہے کہ آپ اس پوسٹ کو کاپی پیسٹ کرنے کی بجائے ہمارے نام و پیج ایڈریس کے ساتھ ہی آگے شیئر کر دیں۔ تاکہ دوسروں کا بھی بھلا ہو۔ نیز ہمارا پیج فیس بک اور یوٹیوب پر لازمی طور پر لائیک کریں۔ شکریہ

منجانب۔  پاک فارمنگ ڈاٹ سائٹ

❤❤❤❤❤

تازہ ترین اپ لوڈ  ہونے والی پوسٹ سے بروقت باخبر ہونے کےلیے ہمارے واٹس ایپ گروپ کو جوائن کریں۔ شکریہ 

❤❤❤❤❤

Post a Comment

0 Comments