Newcastle Treatment at Home
رانی کھیت کا گھریلو علاج
مرغیوں کے لئیے یہ بیماری
بہت ہی خطرناک سمجھی جاتی ہے۔ ہم اس بیماری کی علامات کے متعلق پہلے بھی ایک پوسٹ
پیش کر چکے ہیں۔ اگر آپ نے وہ پوسٹ نہیں پڑھی تو یہاں کلک کر کے آپ رانی کھیت کی بیماری کے متعلق مزید معلومات
لے سکتے ہیں۔
آپ کو چاہیے کہ وقت پر اپنے پرندوں کو اس
سے بچاؤ کی ویکسین لازمی کروائیں۔ اگر موسم گرم سے سرد ہو رہا ہے، یا سردی سے گرمی
کی طرف جا رہا ہے تو پھر بھی آپ احتیاطاً اسکی ویکسین کروا لیں۔ تاکہ موسم کی شدت
سے یہ بیماری پرندوں کو لاحق نہ ہو جائے۔
اگر خدانخواستہ آپ کے
پالتو پرندوں میں یہ بیماری پھیل جائے تو متاثرہ پرندے کو فوراً ہی دوسرے پرندوں
سے الگ کر دیں۔ پانی کا برتن اور فیڈر بھی علیحدہ کر لیں۔ ہر قسمی احتیاطی تدابیر
اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ آپ مندرجہ ذیل بیان کئے گئے مختلف علاج بھی لازمی کریں
تاکہ آپ اپنے متاثرہ پرندوں اور مرغیوں کو اس مہلک بیماری سے بچا سکیں۔
علاج نمبر 1۔
مرغیوں میں رانی کھیت سے
بچاؤ کے لئے جو طریقہ سب سے اچھا اور Effective ہے
وہ Bal
- ND LaSota نامی ویکسین ہے۔ اسے عرفِ
عام میں لسوٹا ویکسین بھی کہتے ہیں۔
علاج نمبر 2۔
اگر آپ کی مرغیوں کو رانی
کھیت کی بیماری لاحق ہو گئی ہے تو آپ ہومیو پیتھک علاج بھی کر سکتے ہیں۔ اس مقصد
کیلئے آپ اینڈی کیئر میڈیسن لے لیں۔
ایک لیٹر پانی میں آپ
اسکی تیس(30) گولیاں حل کریں۔ اور یہ پانی اپنے تمام پرندوں یا مرغیوں کو پلا دیں۔
اور متاثرہ پرندے کو آپ 3 سے 4 گولیاں کِھلا بھی سکتے ہیں۔
اگر مرغی یا پرندے کی
حالت بہت زیادہ خراب ہو گئی ہے اور وہ پانی پینے یا گولیاں کھانے سے قاصر ہیں تو
آپ پانی میں یہ گولیاں حل کرکے انکا منہ کھول کر کسی سرنج کے ذریعے یہ پانی انکے
حلق میں ٹپکا سکتے ہیں۔ خیال کریں کہ پانی مرغیوں یا پرندوں کی سانس کی نالی میں
نہ جائے۔
علاج نمبر 3۔
کسی میڈیکل سٹور سے
مندرجہ ذیل ادویات خرید لیں۔
پونسٹان گولیاں - 2 عدد
ڈسپرین - 1 عدد
پیناڈول ایکسٹرا - 1 عدد
سرنج - 1 عدد
پینسلین (5 لا کھ) انجکشن - 1 عدد
ڈسٹلد واٹر - 1 عدد
سب گولیاں باریک پیس لیں۔ اور کسی برتن میں ڈال لیں۔ اس کے بعد پینسلین انجیکشن
بھی کھول کر اس میں مکس کر دیں۔
اس کے بعد اس سارے مرکب کو واپس پینسیلین والی شیشی میں ڈال دیں۔ 5ml ڈسٹلڈ واٹر سرنج میں لے کر شیشی میں ڈال دیں اور اچھی طرح ہلائیں۔
اور پھر سرنج میں بھر کر متاثرہ پرندے کو پلا دیں۔ اگر پرندہ چھوٹا ہے تو آپ مقدار
کم کر دیں۔ رانی کھیت کے علاوہ آپ یہ محلول پرندوں میں نزلہ زکام اور بخار میں بھی
دے سکتے ہیں۔ انشاءاللہ افاقہ ہو گا۔
علاج نمبر 4۔
1۔ ویلوسِف انجیکشن
2۔ سرنج
کسی میڈیکل سٹور سے
مندرجہ بالا سامان لے لیں۔ اور دن میں ایک دفعہ 3 سی سی سرنج میں بھر کر متاثرہ
پرندے کے سینے میں لگائیں۔ انشاءاللہ افاقہ ہوگا۔
احتیاطی تدابیر:
اگرچہ یہ بیماری بہت ہی
خطرناک ہے۔ تاہم اگر کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تو اس بیماری سے چکن کو
بچایا جا سکتا ہے۔
1.
فارم یا کُھدا ہمیشہ صاف ستھرا رکھیں۔
2.
پانی اور فیڈ والے برتن بھی صاف ہونے چاہئیں۔
3.
کوشش کریں کہ فارم میں کام کرنے کےلیے الگ کپڑے اور جوتے لیں اور
فارم میں داخل ہونے سے قبل اور بعد میں جوتوں کو جراثیم کش محلول سے دھو لیں۔
4.
اگر کسی پرندے کو یہ بیماری لگ جائے تو اُسے دوسرے پرندوں سے علیحدہ
کر دیں۔
5.
متاثرہ پرندوں کو ادویات کے ساتھ ساتھ طاقت بڑھانے والی ادویات مثلاً
ملٹی وٹامن سیرپ یا گولیاں لازمی دیں، تاکہ بیماری کے خلاف ان میں قوتِ مدافعت
بڑھے۔
6.
کوشش کریں کہ رانی کھیت بیماری سے متاثرہ پرندے کی پوٹی یا بِیٹھ بند
نہ ہو۔ اگر پوٹی جاری رہے تو علاج جلدی گارگر ہو گا۔
7.
بیمار پرندوں کو سادہ پانی کبھی بھی نہ دیں، بلکہ اس میں کوئی نہ
کوئی اینٹی بائیوٹک سیرپ لازمی ملا کر دیں۔
قارئین کرام!
امید ہے کہ آپ کے لیے یہ پوسٹ یقیناً فائدہ مند ثابت ہو گی۔ لہذا آپ سے گذارش ہے
کہ آپ اس پوسٹ کو کاپی پیسٹ کرنے کی بجائے ہمارے نام و پیج ایڈریس کے ساتھ ہی آگے
شیئر کر دیں۔ تاکہ دوسروں کا بھی بھلا ہو۔ نیز ہمارا پیج لازمی طور پر لائیک کریں۔
شکریہ
❤❤❤❤❤
آپ سے گذارش ہے کہ آپ اس پوسٹ کو کاپی پیسٹ کرنے کی بجائے ہمارے نام و پیج ایڈریس کے ساتھ ہی آگے شیئر کر دیں۔ تاکہ دوسروں کا بھی بھلا ہو۔ نیز ہمارا پیج فیس بک اور یوٹیوب پر لازمی طور پر لائیک کریں۔ شکریہ
منجانب۔ پاک فارمنگ ڈاٹ سائٹ
❤❤❤❤❤
تازہ ترین اپ لوڈ ہونے والی پوسٹ سے بروقت باخبر ہونے کےلیے ہمارے واٹس ایپ گروپ کو جوائن کریں۔ شکریہ
❤❤❤❤❤
0 Comments
If you've any suggestions, please let me know.